کووی شیلڈ :دو ڈوزیز کے درمیان بارہ سے سولہ ہفتے کا وقفہ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-05-2021
کوی شیلڈ ویکسین
کوی شیلڈ ویکسین

 

 

آوازدی وائس ۔ نئی دہلی ٹیکہ کاری سے متعلق قومی تکنیکی مشاورتی گروپ نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے آکسفورڈ کووڈ انیس ٹیکے کوی شیلڈ کی دو ڈوز کے درمیان وقفہ 12 سے 16 ہفتے کئے جانے کی سفارش کی ہے۔

فی الحال کوی شیلڈ کے دو ٹیکوں کے درمیان وقفہ چار سے آٹھ ہفتوں کا ہے۔ پینل نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ جو افراد کووڈ انیس سے متاثر ہیں اور وہ ٹیکہ لگوانے کے خواہش مند ہیں تو ایسے افراد کو صحتیاب ہونے کے چھ مہینے بعد ٹیکہ لگوانا چاہیے۔