کورونا وائرس کے متعدد ویریئنٹ کے خلاف بھی کار گر ہے کوویکسن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 کوویکسن
کوویکسن

 

 

 نئی دہلی

ہندوستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاری کے درمیان ایک خوش آئند خبر آئی ہے۔ یہ خبر کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ہے۔ آئی سی ایم آر کی ایک اسٹڈی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت بایوٹیک کی کوویکسن کورونا کے کئی دوسرے جان لیوا میوٹینٹ پر بھی اثر دار ثابت ہوتی ہے۔

 

 

یاد رہے کہ کورونا ویکسینیشن مہم کے درمیان آئی سی ایم آر نے ایک اسٹڈی کی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت بایوٹیک کی کوویکسن کورونا کے الگ الگ میوٹینٹ کے خلاف موثر ہے۔ آئی سی ایم آر کی تحقیق کے مطابق یہ ویکسین کورونا کے برطانیہ، برازیل اور افریقی ویریئنٹ کو شکست دینے میں پوری طرح کارگر ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈبل میوٹینٹ کے خطرے کو بھی رفع کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کے اس وقت کئی میوٹینٹ سرگرم ہیں۔ برطانیہ، برازیل، افریقی اسٹرین سے جڑے کئی معاملے پہلے ہی ہندوستان میں پائے جا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اب ہندوستان کا دیسی ویریئنٹ بھی تیار ہو گیا ہے جس کے سب سے زیادہ کیس بنگال میں دیکھے گیۓ ہیں۔