نواب ملک 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-02-2022
نواب ملک 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں
نواب ملک 3 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کو بدھ کو پی ایم ایل اے عدالت نے 3 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا۔

این سی پی کے رہنماکو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ اور زمین کے سودے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ انھیں بھاری پولیس فورس کی تعیناتی کے درمیان آج دوپہر خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے 35 صفحات کی ریمانڈ عرضی میں ملزم کی 14 دن کی حراست مانگی تھی۔

ای ڈی کی جانب سے پیش اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل انل سنگھ نے کہا،’تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی گینگ کے ایک رکن نے ملک کے خاندان اور اس کے زیر کنٹرول ایک کمپنی سے تقریباً 200 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدی تھیں‘۔

انہوں نے کہا کہ داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر ان کے لیے ہندوستان میں تحویل جائداد کر رہی تھیں اور ملک، ایسی جائیدادوں پر کرایہ دار متعارف کرا رہے تھے۔ بعد ازاں یہ جائیدادیں مارکیٹ کی قیمت سے کم پر فروخت کی گئیں۔

مسٹر سنگھ نے کہا،’نواب ملک کا ڈی-کمپنی کے ارکان کے ساتھ تعلق، گواہوں کے بیانات اور ای ڈی کی طرف سے تلاشی میں اور عہدیداروں سے موصولہ دستاویز سے واضح ہے‘۔