کرپشن:600 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کیس، منظوری کے منتظر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2022
کرپشن:600 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کیس، منظوری کے منتظر
کرپشن:600 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کیس، منظوری کے منتظر

 

 

نئی دہلی: کرپشن کے الزام میں 600 سے زائد اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے مختلف سرکاری محکموں میں 171 مقدمات منظوری کے منتظر ہیں۔

یہ بات سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کی تازہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے سب سے زیادہ 65 کیسز محکمہ مالیاتی خدمات کے 325 افسران کے خلاف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمز اور سنٹرل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے 67 اہلکاروں کے خلاف 12، وزارت ریلوے کے 30 اہلکاروں کے خلاف 11 اور وزارت دفاع کے 19 اہلکاروں کے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں۔

بتا دیں کہ سی بی آئی ان معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ سنٹرل ویجیلنس کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 31 دسمبر 2021 تک 15 افسران کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری کے لیے اتر پردیش حکومت کے پاس آٹھ کیس زیر التوا تھے۔

اس کے علاوہ وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن میں آٹھ افسران کے خلاف چھ مقدمات درج تھے۔ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر حکومت کے پاس آٹھ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ایسے پانچ کیس زیر التوا ہیں اور دہلی حکومت کے پاس 36 اہلکاروں کے خلاف چار مقدمات زیر التوا ہیں۔