اپریل 25-20کے درمیان عروج پر ہوگا کورونا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

کانپور

کانپور آئی آئی ٹی نے اپنی ایک تحقیق کی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ ہفتے یعنی 20 سے 25 اپریل کے درمیان دہلی اور اتر پردیش میں کورونا انفیکشن اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔

اس بات کا امکان آئی آئی ٹی کے پروفیسر منیندر اگروال نے ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یو پی میں روزانہ 10 ہزار انفیکشن والے مریضوں کے اوسط سے 20 سے 25 اپریل تک کورونا وائرس کا انفیکشن اپنے عروج پر رہنے والا ہے۔

اس کے بعد سے گراف پھر سے نیچے کی طرف آناشروع ہو جائے گا۔ انھوں نے اس تحقیق کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔ یہ گراف انھوں نے گزشتہ سال پھیلے انفیکشن کو بنیاد بنا کر تیار کیا ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ یہ کورونا وائرس سات دن تک زیادہ اثرانداز رہے گا۔ آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر منیندر اگروال نے ملک کی ان ریاستوں کو اپنی تحقیق کا حصہ بنایا ہے جہاں کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہے۔

وہاں کے کیس اور وائرس کا مطالعہ کرتے ہوئے تاریخ کے مطابق گراف تیار کیا ہے۔ ہر ریاست کے لیے الگ الگ گراف تیار کرتے ہوئے کورونا کے عروج والا وقت نکالا ہے اور گراف گرنے کی ممکنہ تاریخ بھی بتائی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)