سورو گانگولی اسپتال سے صحتیاب ہوکر گھرواپس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-12-2021
 
سورو گانگولی اسپتال سے صحتیاب ہوکر گھرواپس
سورو گانگولی اسپتال سے صحتیاب ہوکر گھرواپس

 


آواز دی وائس، کولکاتہ

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے صدر سورو گانگولی کو جمعہ کواسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا۔

وہ حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے، دوبارہ کووڈ ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

انہیں 28 دسمبر2021 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ہندوستان کے سابق کپتان سورو گانگولی میں کورونا کی ہلکی علامات تھیں اور وہ اب ٹھیک ہیں۔

سال کے آغاز میں گانگولی دل کی بیماری سے پریشان تھے۔ انہیں دو بار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اسپتال میں داخل گانگولی کووڈ انفکشن ہوگیا تھا اور اس میں ہلکی علامات تھیں، اس لیے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو کورونا وائرس کے خلاف  دونوں ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ان کے بھائی اسنیہ آشیش گانگولی بھی سال کے آغاز میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔