کورونا:ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ ۔مگر اموات نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2021
کورونا کا سایہ
کورونا کا سایہ

 

 

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہفتے کے روز ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 67،023 بڑھ کر 10،46،631 ہو گئے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،45،384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔

وہیں اس عرصے کے دوران 77،567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1،19،90،859 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 67،023 بڑھ کر 10،46،631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 794 مریضوں کی موت ہونےسے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1،68،436 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹراب بھی سر فہرست

مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 13،301 بڑھ کر 5،36،063 ہو گئے ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں مزید 45،391 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2695148 ہو گئی ہے ، جبکہ مزید 301 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 57329 ہوگئی۔

ایک بھی موت کی اطلاع نہیں

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس اس سے ایک بھی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس دوران انڈومان اور نیکوبار جزائر ، اروناچل پردیش ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو ، لداخ ، لکشادویپ ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پڈوچری ، سکم اور تریپورہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

صحت کی ہفتہ کی مرکزی وزارت جانب سے سنیچر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 145384 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ، 77567 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11990859 مریض کورونا پر فاتح حاصل کرچکے ہیں۔ فعال معاملات 67023 سے بڑھ کر 1046631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 794 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 168436 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر 90.80 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ہوگئی ہے