کوروناکاقہر:جامع مسجددہلی کے قریب رونق ہوئی کم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
جامع مسجدکے علاقے میں سناٹا
جامع مسجدکے علاقے میں سناٹا

 

 

نئی دہلی.

دہلی کی جامع مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رمضان المبارک کے باوجود ، لوگوں کا ہجوم کم دیکھا جارہا ہے ، کیونکہ کوویڈ 19 کے معاملات میں بے حد اضافے کے باعث پابندیاں ہیں اور نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

عام دنوں کے برخلاف ، رمضان المبارک کے پہلے دو دن جامع مسجد کے قریب بازاروں میں متعدد دکانیں بند رہیں۔ رمضان کی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والی ایک دکان کے مالک نے بتایا ، “دہلی میں کوروناکے سبب پابندیاں ہیں اور رات کا کرفیوہونے کی وجہ سے لوگ یہاں نہیں آرہے ہیں۔

جامع مسجدکے گیٹ کے سامنے کی گلی

سیاحوں کے لئے اس علاقے میں بہت سارے ہوٹل ہیں ، لیکن ان میں سے بیشتر خالی پڑے ہیں۔ اس مہینے میں ، وبا نے ہمارے کاروبار کو بھی متاثر کیا ہے۔ " ایک اور دکان کے مالک کا کہنا تھا ، "پہلے رمضان کے مہینے میں اسٹیشن تک سے لوگ جامع مسجد آتے تھے ، لیکن اب زیادہ تر آس پاس کے لوگ آتے ہیں۔"

دہلی میں بدھ کے روز ایک دن میں سب سے زیادہ 17،282 تازہ کوویڈ انفیکشن اور 104 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اب تک 50،736 سرگرم کیسز موجود ہیں جبکہ اب تک 11،540 افراد اس بیماری کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دہلی حکومت کورونا کیسوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دیگر پابندیوں کے ساتھ ساتھ ہفتے کے آخر میں کرفیو کا اعلان کر چکی ہے۔