کوروناکی تیسری لہر،ایک دن میں 91ہزارمریض

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کوروناکی تیسری لہر،ایک دن میں 91ہزارمریض
کوروناکی تیسری لہر،ایک دن میں 91ہزارمریض

 

 

نئی دہلی: ملک بھر میں ایک دن میں عالمی وباء کورونا وائرس کے 90 ہزار 928 کیسز اور 325 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز یومیہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی جبکہ ایک روز میں کورونا کیسز میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔

پورے ملک میں ایک دن قبل کورونا کے 58 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کا اومی کرون ویرینٹ 26 ریاستوں تک پھیل گیا ہے، جہاں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 2 ہزار 630 ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت کے حکام نے کہا تھا کہ ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔

راجستھان میں اومی کرون کا مریض انتقال کرگیا تھا۔ دوسری جانب ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے ارورا نے کہا تھا کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے، کورونا کی نئی لہر اومی کرون ویرینٹ کے سبب ہے۔