کورونا کی صورتحال:دنیا اورملک کی حالت جانیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2022
کورونا کی صورتحال:دنیا اورملک کی حالت جانیں
کورونا کی صورتحال:دنیا اورملک کی حالت جانیں

 

 

نئی دہلی,واشنگٹن: بھلے ہی ملک میں کورونا کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہو لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 871 مریضوں کی ہلاکت کی رپورٹ ہے، جب کہ ایک دن پہلے یہ تعداد 627 تھی۔

ملک میں 24 گھنٹوں میں 56 لاکھ 72 ہزار 766 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 65 کروڑ 4 لاکھ 87 ہزار 260 افرا کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.19 فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 35 ہزار 532 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 35 ہزار 939 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اب تک ملک میں کووڈ سے کل تین کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار 710 لوگ شفا یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 93.89 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ ، 

دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 36.99 کروڑ سے زیادہ افراد متاثراور 56.49 لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اب تک 9.93 ارب سے زیادہ ویکسین کے ڈوزدئے جاچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر369910181 اور اموات کے اعدادوشمار بڑھ کر 5649714 ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 28 دنوں میں دنیا میں کورونا سے متاثرہ 7.97 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.40کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو ئے ہیں اور 882294 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔

اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ہفتہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 35 ہزار 532 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی کل تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 333 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.91 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 13.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار 710 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شرح شفایابی 93.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران 871 لوگوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 493198 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔ برازیل انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں اب تک 2.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس وائرس سے اب تک 626170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں برازیل میں یومیہ انفیکشن کے کیسز دو لاکھ سے زیادہ آرہے ہیں۔ (ایجنسی)