کورونا کے ایک لاکھ 94 ہزار نئے کیسز،442 ہلاکتیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کورونا کے ایک لاکھ 94 ہزار نئے کیسز،442 ہلاکتیں
کورونا کے ایک لاکھ 94 ہزار نئے کیسز،442 ہلاکتیں

 

 

نئی دہلی: کورونا وبا کے کیسز میں اچانک اضافہ سے ملک میں حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 94 ہزار 720 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ایکٹیوکیسز کی کل تعداد نو لاکھ 55 ہزار 319 ہو گئی ہے

دریں اثنا منگل کو 85 لاکھ 26 ہزار 240 افرادکوکووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور بدھ کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ 8 ہزار 200 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 94 ہزار 720 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار 510 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں اضافے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو لاکھ 55 ہزار 319 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 442 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 84 ہزار 655 ہو گئی ہے۔ (ایجنسی )