کورونا میں اضافہ،12,847 نئے کیسز درج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2022
کورونا میں اضافہ،12,847 نئے کیسز درج
کورونا میں اضافہ،12,847 نئے کیسز درج

 

 

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اتار چڑھاؤ کے درمیان جمعرات کو 12,847 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

اس کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار 577 ہو گئی ہے

اس دوران 14 افراد کی موت ہو گئی ہے ،جس سے اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 817 ہوگئی ہے

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,985 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 82 ہزار 697 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت شفایابی کی شرح 98.64 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.15 فیصد اور شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 1,373 بڑھنے سے ان کی کل تعداد 20,634 ہو گئی ہے۔

وہیں مزید 2879 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 55 ہزار 183 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 880 ہے ۔

کرناٹک میں ایکٹو کیسز 374 بڑھ کر 4,371 ہو گئے ۔

اس دوران 458 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 14 ہزار 343 ہوگئی جبکہ مرنے والوں تعداد 40 ہزار 110 پر مستحکم ہے ۔

دہلی میں ایکٹو کیسز 305 بڑھ کر 3,948 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1,016 افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 18,87,055 ہوگئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26,225 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ (ایجنسی)