امریکا میں ویکسین کے بعد کورونا کی شرح میں کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
امریکا میں کورونا کی شرح میں کمی
امریکا میں کورونا کی شرح میں کمی

 

 

واشنگٹن

امریکا بھر میں ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کی شرح میں انتہائی تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ دو جنوری کو سب سے زیادہ یعنی 3 لاکھ کیس سامنے آئے تھے، گزشتہ روز صرف 19 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

بائیس مئی تک چین میں انچاس کروڑ اور امریکا میں اٹھائیس کروڑ تیس لاکھ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، ہندوستان میں انیس کروڑ اور برطانیہ میں چھ کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اسی طرح 22 مئی تک بنگلا دیش میں ساڑھے ستانوے لاکھ اور پاکستان میں ساڑھے انچاس لاکھ خوراکیں دی جا چکیں، ایران میں اب تک صرف تئیس لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا سکی ہے۔

کورونا ویکسین لگوانے والوں کا کہنا ہے کہ کورونا کا خاتمہ کرنا ہے تو ویکسین کو ہاں، کورونا کو نا کہنا ہوگا۔ (ایجنسی ان پٹ )