کورونا:9ریاستوں کے36 اضلاع میں معاملے بےقابو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2022
کورونا:9ریاستوں کے36 اضلاع میں معاملے بےقابو
کورونا:9ریاستوں کے36 اضلاع میں معاملے بےقابو

 

 

نئی دہلی: کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھنا شروع ہو گیا ہے کہ کیا ایک بار پھر پابندیاں بڑھ سکتی ہیں؟ کیا یہ چوتھی لہر ہے؟ اگر کیسز بڑھتے رہے تو کیا حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے پر غور کر سکتی ہے؟ وزارت صحت کا کیا کہنا ہے؟

ملک کے36 اضلاع میں کورونا کے معاملے زیادہ آئے ہیں۔ یہ اضلاع نو ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں ملک کے تمام اضلاع میں کورونا کی مثبت شرح بتائی گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار 13 سے 19 اپریل کے ہیں۔ اس کے مطابق ملک کی نو ریاستوں میں 36 اضلاع ایسے ہیں جہاں انفیکشن کی شرح پانچ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

اتر پردیش گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) 10.61% دہلی جنوب (7.82%)، مغرب (6.30%)، جنوب مغرب (5.78%)، شمال مغرب (5.75%)، مشرق (5.36%) ہریانہ گروگرام (11.07%)، فرید آباد (7.19%) ہماچل پردیش کنور (6.82%) متاثر ہے۔

کیرالہ کے 14 اضلاع میں انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں مثبتیت کی شرح 14 فیصد سے 31.64 فیصد تک ہے۔ دوسرے نمبر پر میزورم کے آٹھ اضلاع ہیں۔ یہاں سات اضلاع میں مثبتیت کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ ایک میں یہ 6.87 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ منی پور کے دو، میگھالیہ کے دو اور اروناچل پردیش کا ایک ضلع شامل ہے۔ دوسری طرف قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں 694 کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ تشویشناک بات ہے۔ بدھ کو ملک میں 15 لاکھ 47 ہزار 288 کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔

اب تک ایک ارب 87 کروڑ، 07 لاکھ، 08 ہزار 111 ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ جمعرات کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 2,380 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 49 ہزار 974 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کی وجہ سے 5 لاکھ 22 ہزار 62 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں 1093 ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے بعد ان کی کل تعداد 13,433 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1231 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ 25 لاکھ 14 ہزار 479 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 پر مستحکم ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)