کورونا: 70 ضلعوں میں کیسوں میں ڈ یڑھ سو گنا اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2021
کورونا کا خطرہ
کورونا کا خطرہ

 

 

نئی دہلی ۔ حکومت نے کہا ہے کہ 16 ریاستوں کے 70 ضلعوں میں گزشتہ پندرہ روز میں کووڈ انیس کے کیسوں میں 150 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے صحت کی وزارت میں سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ زیرعلاج مریضوں کا حصہ اور ساتھ ہی ساتھ شرح اموات دو فیصد سے بھی کم ہے۔

صحت کے سکریٹری نے کہا کہ ملک میں زیر علاج مریضوں کے معاملات کی شرح پانچ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے میں زیر علاج مریضوں کی شرح لگ بھگ تین فیصد ہوگئی ہے۔سکریٹری نے کہا کہ تمام متاثرہ کیسوں کے 60 فیصد معاملے مہاراشٹر میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ابھی زیر علاج مریضوں کی شرح چھ اعشاریہ 8 فیصد ہے، جو تشویش بات ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ کووڈ انیس سے متعلق ضابطوں کی پابندی نہیں کررہے ہیں۔ صحت کے سکریٹری نے کہا کہ ٹسٹ کرنے، پتہ لگانے علاج اور ٹیکہ کاری پر زیادہ توجہ دی گئی ہے