کورونا:گزشتہ 24 گھنٹوں میں 251209 نئے معاملات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2022
کورونا:گزشتہ 24 گھنٹوں میں 251209 نئے معاملات
کورونا:گزشتہ 24 گھنٹوں میں 251209 نئے معاملات

 

 

نئی دہلی:ملک اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور انفیکشن کی صورتحال میں معمولی بہتری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 251209 نئے معاملات سامنے آئے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ زیادہ 347443 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 64 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔

یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 93.60 فیصد ہے۔

اس کے ساتھ ہی 627 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کااعدادوشماربڑھ کر 492327 ہو گیا ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 307 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں کل 72 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 555 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کرناٹک میں ملک بھر میں سب سے زیادہ فعال کیس ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29198 ایکٹیو کیسز کی کمی کے بعد ان کی تعداد 328741 ہو گئی ہے۔

وہیں 67232 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3325001 ہو گئی ہے جبکہ 49 اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کا اعدادوشمار 38754 ہو گیاہے۔

کیرالہ میں 8933 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 310202 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42653 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5463960 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، مزید 96 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52434 ہو گئی ۔ (ایجنسی )