کورونا: پی ایم مودی کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-12-2022
کورونا: پی ایم مودی کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ
کورونا: پی ایم مودی کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ

 

 

نیو دہلی:) وزیر اعظم نریندر مودی چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کر رہے ہیں وزیر اعظم چین میں اومیکرون کے ذیلی ویرینٹ بی ایف -7 کی وجہ سے انفیکشن میں تیزی سے اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کریں گے-

یہ میٹنگ اس لیے بھی ضروری ہو گئی کیونکہ پچھلے چھ مہینوں میں ہندوستان میں بھی اس قسم کے چار کیسز درج کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو ایک میٹنگ کی اور حکام اور ماہرین سے بات کی اور الرٹ رہنے اور نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ یو این

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے بھی کورونا سے متعلق ریویو میٹنگ بدھ کے روز کی تھی اور اس کے بعد لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاط بھی کریں۔

بیرونی ممالک، خصوصاً چین میں اومیکرون کے سَب ویریئنٹ بی ایف 7 کے قہر کو دیکھتے ہوئے پی ایم مودی نے آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کر ملک کے حالات کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے طبی سطح پر کی جا رہی تیاریوں کی بھی جانکاری لی۔

وزیر اعظم نے خوش فہمی کے خلاف خبردار کیا، سخت چوکسی برتنے کی صلاح دی وزیراعظم نے جینوم کی ترتیب اور بڑھتی ہوئی جانچ پر توجہ کے ساتھ نگرانی کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ریاستوں کو اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا انہوں نے ماسک پہننے سمیت کووڈسے متعلق مناسب رویے پر بھی عمل کرنے کا مشورہ دیا بزرگ اور کمزور آبادی والے گروپوں کے لیے احتیاطی خوراک کی ٹیکہ کاری پر زور دیا وزیر اعظم نے فرنٹ لائن ورکرزاورکورونا جنگجوؤں کی بے لوث خدمات کی ستائش کی

وزیر اعظم نے خوش فہمی کے خلاف خبردار کیا اور سخت نگرانی کی صلاح دی۔ انہوں نے دوہرایا کہ کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور حکام کو خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر چل رہے نگرانی اقدامات کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم نے یہ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ تمام سطحوں پر مکمل کووڈ بنیادی ڈھانچہ آلات ، عمل اور انسانی وسائل کے پس منظر میں تیاریوں کو اعلیٰ سطح پر بنائے رکھا جائے گا۔انہوں نے ریاستوں کو آکسیجن سیلنڈر ، پی ایس اے پلانٹ، وینٹی لیٹر اور انسانی وسائل سمیت اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے کووڈ کی مخصوص سہولتوں کا آڈٹ کرنے کی بھی صلاح دی۔

وزیر اعظم نے حکام کو جانچ اور جینومک تربیت کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جینوم سیکوینسنگ کے لیے نامزد کردہ آئی این ایس اے سی او جی جینوم سیکوینسنگ لیبارٹریز (آئی جی ایس ایل) کے ساتھ بڑی تعداد میں نمونے شیئر کریں۔

اس سے ملک میں گردش کرنے والی نئی قسموں کی بروقت پتہ لگانے میں مدد ملے گی اور صحت عامہ کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے سب سے کووڈ سے متعلق مناسب رویے پر ہمہ وقت عمل کرنے پر زور دیا۔ خاص طور سے آنے والے تہواروں کے سیزن کو دیکھتے ہوئے، جس میں بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی شامل ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ احتیاطی خوراک کے تعلق سے خاص طور سے کمزور اور بزرگ گروپوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ دواؤں، ٹیکوں اور اسپتال میں بستروں کا جہاں تعلق ہے، یہ ضرورت کے مطابق دستیاب ہیں۔ انہوں نے ضروری دواؤں کی دستیابی اور قیمتوں کی مستقل نگرانی کرنے کی صلاح دی۔