کورونا کے ایک دن میں 3،79،257 نئے کیسز اور 3645 اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کورونا وائرس کا قہر جاری
کورونا وائرس کا قہر جاری

 

 

 نئی دہلی

ملک میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور ہونے شباب پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،04،832 ہوچکی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 3.79 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15،20،648 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جاچکے ہیں ، ملک میں اب تک 21،93،281 افراد کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے دیئے گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،79،257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 2،69،507 مریض بھی صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکے ہیں ۔

وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد مسلسل اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 30،84،814 ہوگئی ہے۔ مزید 3645 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،04،832 ہوچکی ہے۔