کورونا:سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹررنجیت سنہاچل بسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹررنجیت سنہا
سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹررنجیت سنہا

 

 

دگوجے سنگھ،سروجے والا، ہرسمرت کور پوزیٹیو

جگنیش میوانی کوروناسے متاثر

نئی دہلی

سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کاآج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ 68 سال کے تھے۔

ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1974 بیچ کے بہار کیڈر کے افسر شری سنہا نے دسمبر 2012 سے دسمبر 2014 تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے ہند تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی موت کا سبب کورونابتایاگیاہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ، پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

جبکہ سابق مرکزی وزیر اور اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ ان سبھی نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی اور اپنے رابطہ میں آنے والے لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔ یہ سبھی خانہ قرنطینہ میں ہیں اور ان کی حالات مستحکم ہے۔

(ان پٹ ایجنسی)