کورونا: لگاتار تیسرے روز روزانہ نئے کیسیز کی تعداد1 لاکھ سے کم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
کورونا کا گھٹتا اثر
کورونا کا گھٹتا اثر

 

 

 نئی دنیا : ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روزانہ نئے کیسوں کی تعداد 94052 درج کی گئی۔ اس وقت ملک میں لگاتار تیسرے دن روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد 1 لاکھ سے نیچے رہی۔ یہ کامیابی مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہندوستان میں مثبت معاملات کی تعداد میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ آج ملک میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 1167952 ہے۔ لگاتار دس دنوں سے کل معاملات کی تعداد 20 لاکھ سے نیچے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران فعال معاملات میں 63463 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور موجودہ فعال معاملات ملک کی مجموعی مثبت کیسوں کی تعداد کا 4.00 فیصد ہے۔

 روزانہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووڈ-19 کی بیماری سے شفایاب ہورہے ہیں اس کی بنا پر ہندوستان میں روزانہ شفایابیوں کی تعداد لگاتار 28 ویں دن روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد سے زیادہ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 151367 شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔

 روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کے مقابلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 57315 زیادہ شفایابیاں سامنے آئی ہیں۔

 کووڈ-19 وبا کے شروعات کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 27655493 افراد اس مرض سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 151367 درج کی گئی۔ اس کے نتیجے کے طور پر شفایابیوں کی مجموعی شرح 94.77 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور اس میں اضافہ کا رجحان مسلسل دیکھاجارہا ہے۔

 ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں ایک زبردست اضافے کے نتیجے کے طور پر ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2004690 ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں اب تک37.21 کروڑ سے زیادہ(372198253) ٹیسٹ منعقد کئے گئے ہیں۔

 اسی دوران ایک طرف جہاں ٹیسٹنگ کی رفتار میں ملک بھر میں اضافہ دیکھاجارہا ہے وہیں دوسری طرف ہفتہ وارانہ مثبت کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح اس وقت 5.43 فیصد ہے۔ جبکہ روزانہ مثبت معاملات کی شرح آج 4.69 فیصد پر قائم ہے۔ یہ اس وقت لگاتار 17 ویں دن 10 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج کووڈ-19 کی ویکسین کے لگائے جانے والے ٹیکوں کی ملک بھر میں مجموعی تعداد 24 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3379261 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔