مراٹھواڑہ میں کورونا کی وبا پھر سے پھیلنے لگی ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
 کورونا کی وبا
کورونا کی وبا

 

 

اورنگ آباد ۔  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 701 نئے کیسز خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع لاتور میں 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، ضلع بیڈ میں 57 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، ضلع ناندیڑ اور پربھنی میں 55-55 کیسز اور ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔

ضلع جالنا میں 117 ، ضلع ہنگولی میں 27 اور ضلع عثمان آباد میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ۔خطہ کے اورنگ آباد ، ہنگولی اور لاتور اضلاع میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔