کورونا:گراوٹ کا سلسلہ جاری ، 75 دن کے بعد 60 ہزار نئے کیسز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
کورونا:گراوٹ کا سلسلہ جاری
کورونا:گراوٹ کا سلسلہ جاری

 

 

نئی دہلی

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے .

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 60،471 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، جو گزشتہ 75 دنوں میں سب سے کم ہے۔

دریں اثنا پیر کو ملک میں 39 لاکھ 27 ہزار 154 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 25 کروڑ 90 لاکھ 44 ہزار 72 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60،471 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 ہوگئی۔

اس دوران ایک لاکھ 17 ہزار 525 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار 472 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز59 ہزار 980 سے گھٹ کر مجموعی تعداد نو لاکھ 33 ہزار 378 رہ گئی ہے۔ ( ایجنسی ان پٹ )