کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعدادمیں اضافہ،دو ہزار سے زیادہ کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعدادمیں اضافہ
کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعدادمیں اضافہ

 

 

نئی دہلی

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی یومیہ تعداد دو ہزار کو عبور کر گئی ہے۔ اس دوران پیر کو 40 لاکھ 65 ہزار 862 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔

ملک میں اب تک 38 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 646 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32906 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ سات ہزار 282 ہوگئی ہے۔

اس دوران 49 ہزار سات مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 63 ہزار 720 ہوگئی ہے۔

فعال معاملات 18121 کم ہوکر چار لاکھ 32 ہزار 778 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 2020 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ دس ہزار 784 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.40 فیصد، ری کوری کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملے 7820 کم ہوکر یہ تعداد 111622 پر آ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 15277 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 5927756 ہوگئی ہے جبکہ 146 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 126024 ہوگئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )