کورونا: دہلی میں کرفیو جاری،اتوارکوبندرہناہوگاگھروں میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2021
پولیس کرے گی سختی
پولیس کرے گی سختی

 

 

نئی دہلی: کورونا کی نئی لہر کے سبب آخر کار ملک کی راجدھانی میں کرفیو کا آج سے آغاز ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ کل اتوار کو بھی جاری رہے گا۔ ابتک رات کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا لیکن آج سے سنیچر اور اتوار کو کرفیو کا آغاز ہوگیا ہے۔ دہلی میں انفیکش تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کےلئے کل رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں کےلئے کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔ دہلی میں آج صبح 5 بجے سے کرفیو کا آغاز ہوگیا جو سوموار کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوا ل نےجمعرات کو اس فیصلہ کا اعلان کیا تھا دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کےلئے ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس کرے گی سختی
کورونا کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے کیجریوال نے اجلاس طلب کیا دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج کورنا کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں کووڈ-19 منیجمنٹ کے نوڈل منسٹر منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین اور دیگر عہدیداران شرکت کریں گے۔ دہلی پولیس کمشنر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ بہت سے لوگ روزانہ انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں ، بہت سے فوت ہو رہے ہیں۔ کچھ پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور اس ہفتے کے آخر میں ایک کرفیو ہوگا۔ تمام حرکات ، سوائے ضروری حرکتوں کے ، محدود ہیں۔ لہذا دہلی پولیس اس کو سختی سے نافذ کرے گی۔۔ اگر کسی کو ہنگامی صورتحال میں اسپتال جانا پڑا تو اس پر غور کیا جائے گا۔ ڈاکٹر وں کےلئے نقم وحمل کی چھوٹ ہوگی۔سب کو اپنی ، ظاہر کرنی ہوگی۔۔ اگر کوئی سبزی فروش فروخت کررہا ہے تو اسے بغیر پاس کے بھی اجازت دی جائے گی۔

 گائڈ لائن کیا ہیں

گائڈ لائن کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران ، دہلی میں آڈیٹوریم ، مال ، جم اور اسپا مکمل طور پر بند رہیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کئے جائیں گے۔ لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا گیا ہے اور صرف گھر کھانا لے جانے کی اجازت ہے۔

 وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔ ملک کی دیگر بہت سی ریاستوں کی طرح دہلی میں بھی کورونا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دہلی میں جمعہ کو کورونا انفیکشن کے 19 ہزارنئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 141 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔۔

سسودیا کووڈ ۔19 انتظامیہ کے نوڈل وزیر

 دہلی حکومت نے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کووڈ ۔19 انتظامیہ کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ایک آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں ، جس کے مطابق مسٹر سسودیا اب دارالحکومت میں کووڈ 19 مینجمنٹ کے نوڈل وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور اگلے احکامات تک بین وزارتی رابطہ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔