کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری
کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

 

 

 نئی دہلی

ملک بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا کے نئے معاملوں میں کمی کا رجحان گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ ، 86 ہزار ، 364 کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار ، 660 رہی ۔ اس دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ ، 59 ہزار ، 459 مریض صحت یاب بھی ہوئے ۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے کل 2 کروڑ ، 75 لاکھ ، 55 ہزار ، 457 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں اب تک 3 لاکھ ، 18 ہزار ، 895 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 23 لاکھ ، 44 ہزار ، 152 ہے۔ راحت بھری خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 2 کروڑ ، 48 لاکھ ، 93 ہزار ، 410 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جو تسلی بخش ہے۔ صحت یابی کی شرح میں بہتر ی واقع ہورہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں صحت یابی کی شرح 90.33 فیصد ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے چکے ہیں۔ 27 مئی کو 20 لاکھ ، 70 ہزار ، 508 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 33 کروڑ ، 90 لاکھ ، 39 ہزار ، 861 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔