کورونامیں اچھال،24 گھنٹوں میں27 ہزار سے زائد نئے کیسز،284ہلاکتیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-01-2022
کورونامیں اچھال،24 گھنٹوں میں27 ہزار سے زائد نئے کیسز،284ہلاکتیں
کورونامیں اچھال،24 گھنٹوں میں27 ہزار سے زائد نئے کیسز،284ہلاکتیں

 

 

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 27,553 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,48,89,132 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران وبا سے مزید 284 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 770 ہو گئی ہے۔

ہفتہ کو ملک میں 25 لاکھ 75 ہزار 225 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئ اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 45 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار پانچ ہو چکی ہے ۔

اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک کی 23 ریاستوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 1,525 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9,249 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کی تعداد 3,42,84,561 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز18,020 کے اضافے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھ کر 122801 ہو گئی ہے۔(ایجنسی )