کورونا:فضائیہ آکسیجن کنٹینر، ادویات پہنچارہی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی

ملک میں کورونا وبا کے خلاف چلائی جارہی مہم میں فضائیہ بھی سول انتظامیہ کاتعاون کررہی ہے اور اس کے کارگوطیارے اورہیلی کاپٹر آکسیجن کے خالی کنٹینر، سلنڈر، ضروری ادویات اور دیگرسامان ملک کے مخلتف حصوں میں پہنچارہے ہیں۔

فضائیہ کے سی-17، سی-130جے، آئی ایل-76، اے این-32 اور ایورو طیاروں نے آج ان سامانوں کے ساتھ کئی پروازیں کیں۔ اس کے علاوہ فضائیہ نے چنوک اورایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو اسٹینڈبائے پررکھا گیا ہے۔

دہلی کے مختلف اسپتالوں کے لئے کوچی، ممبئی، وشاکھاپٹنم اوربنگلور کے ڈاکٹروں اورنرسنگ اسٹاف کو ایئرلفٹ کیا گیا ہے۔

سی-17 اورآئی ایل-76 طیاروں نے انتہائی ضروری آکسیجن کی تقسیم میں رفتارلانے کے لئے ٹینکروں کے استعمال والی جگہ سے ملک بھرکے فلنگ اسٹیشنوں تک ان بڑے خالی ٹینکروں کو ایئرلفٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

اس کے علاوہ سی-17 اورآئی ایل-76 نے لیہہ میں اضافی کووڈ ٹیسٹ سہولت قائم کرنے کے لئے بائیو سیفٹی الماریاں اور آٹوکلیو مشینوں کو ملاکر بڑی مقدار میں مواد پہنچایا ہے۔ ایئرفورس کے ٹرانسپورٹ طیارے اورہیلی کاپٹر مختصر اطلاع پر تعینات کئے جانے کے لئے بالکل تیارہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی کووڈ-19 قہر کے ابتدائی دنوں میں ایئر فورس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے لازمی ادویات، طبی اور دیگر ضروری فراہمی کے ساتھ ساتھ غیرممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے کئی پروازیں آپریٹ کی تھیں۔

(ایجنسی )