کورونا:دو مختلف ویکسینوں کے مرکب کومنظوری نہیں - ڈاکٹر وی کے پال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
کورونا ویکسین پر وضاحت
کورونا ویکسین پر وضاحت

 

 

 نئی دہلی:مرکزی وزارت صحت نے کورونا کی دو مختلف ویکسینوں کے مرکب کے استعمال کویکسر مسترد کردیا ہے۔ منگل کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹروی کے پال نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ہدایت نامہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک دو ویکسینوں کے مرکب کیخوراک کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔اس پر جب سائنس دان فیصلہ کریں گے ، تب سب کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اس پر کچھ قیاس کرنا درست نہیں ہے۔ ڈاکٹر پال نے بتایا کہ کوویشیلڈ کی خوراک میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ پہلے کی طرح دو خوراکوں میں لی جانی ہے۔ کوویشیلڈ کی پہلی خوراک لینے کے 12 ہفتوں بعد دوسری خوراک لی جانی چاہئے۔ اسی طرح ، کوویکسین کی بھی دو خوراک لی جا نی چاہیے۔