مراٹھواڑہ میں کورونا کے 181 نئےمعالات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
کورونا
کورونا

 

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 181 افراد کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی‘ وہیں مزید تین مریضوں کی موت ہو گئی۔

صحت افسران نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ علاقے کے ضلع ہیڈکوارٹر سے یکجا کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق علاقے کے 8 اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 15 نئے کیسزسامنے آئے اور ایک مریض کی جان گئی۔ علاوہ ازیں عثمان آباد میں 13 کیسز درج کیے گئے اور ایک متاثر شخص کی موت ہو گئی۔ لاتور میں 59، بیڈ میں 38، اورنگ آباد میں 34، جالنا میں 11، ہنگولی میں سات اور پربھنی میں چار افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی-