پولیس نے جے این یو کے باہر لگا بھگوا جھنڈا ہٹایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-04-2022
پولیس نے جے این یو کے باہر لگا بھگوا جھنڈا ہٹایا
پولیس نے جے این یو کے باہر لگا بھگوا جھنڈا ہٹایا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جمعہ کی صبح دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس کے باہر بھگوا جھنڈے اور بھگوا جے این یو کے پوسٹر ملے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جھنڈوں کو ہٹانے کے لیے پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھنڈے لگانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ یہ جھنڈے اور پوسٹر ہندو سینا نے جے این یو کے باہر اور مرکزی دروازے کے قریب سڑک پر لگائے تھے۔

پوسٹر پر تنظیم کا نام بھی بھگوا جے این یو لکھا ہوا ہے۔

اتوار کو رام نومی کے دن بائیں بازو کی طلبہ تنظیم اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طلبہ کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ اس میں کئی طلباء زخمی ہوئے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس تشدد کے جواب میں جے این یو کے باہر پوسٹر اور جھنڈے لگائے گئے ہیں۔

وہیں ہندو سینا کے نائب صدر سرجیت یادو نے کہا ہے کہ جے این یو میں مخالفین کی طرف سے مسلسل بھگوا کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ لوگ سدھر جائیں،بھگوا کو اپنا بنانے کی کوشش نہ کریں۔ ہم سب کا احترام کرتے ہیں، ہر مذہب اور خیال کا احترام کرتے ہیں، لیکن جس طرح بھگوا رنگ کی توہین کی جا رہی ہے، ہندو سینا اسے برداشت نہیں کرے گی۔

جنوب مغربی دہلی کے ڈی ایس پی نے کہا کہ آج صبح معلوم ہوا ہے کہ جے این یو کے قریب سڑک اور آس پاس کے علاقوں میں کچھ جھنڈے اور بینر لگائے گئے ہیں۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر انہیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ مناسب قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔