مسلم خواتین کی تصاویر کا تنازعہ۔ایک لڑکی گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-01-2022
مسلم خواتین کی تصاویر کا تنازعہ۔ایک لڑکی گرفتار
مسلم خواتین کی تصاویر کا تنازعہ۔ایک لڑکی گرفتار

 

 

ممبئی : انٹر نیٹ پر ایک ایب پر خواتین کی بولی لگانے کے معاملے میں ایک عجیب و غریب انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اتراکھنڈ سے ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لڑکی اس پورے معاملے کی ماسٹر مائنڈ بتائی جا رہی ہے، یعنی وہ خواتین کی بولی لگا رہی تھی۔ممبئی پولیس کی ایک ٹیم اتراکھنڈ میں موجود ہے اور منگل کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لڑکی کو اپنی تحویل میں لینے کا عمل مکمل کر رہی ہے۔ ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اسے بدھ کو ممبئی لایا جائے گا۔

دوسری جانب  ممبئی کے باندرہ میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے بلی بائی ایپ کیس میں گرفتار انجینئرنگ کے 21 سالہ طالب علم وشال جھا کو 10 جنوری 2022 تک ممبئی سائبر پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ متعلقہ ہینڈل کے ڈویلپر اور بلی بائی کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153اے، 153بی، 295اے، 354ڈی، 509 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس کو شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ان کی بنگلورو رہائش گاہ کی تلاشی لینے کی بھی اجازت دی۔

ملزم خاتون تین اکاؤنٹس ہینڈل کر رہی ہے۔  ممبئی پولس کے ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق، مرکزی ملزم لڑکی بلی بائی' ایپ سے متعلق تین اکاؤنٹس کو ہینڈل کر رہی تھی۔ شریک ملزم وشال کمار نے 'خالصہ بالادستی' کے نام سے کھاتہ کھولا۔

 مرکزی ملزم لڑکی اور وشال جھا دونوں اچھے دوست ہیں۔ دونوں کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی۔ ممبئی پولیس کے مطابق دونوں اپنا نام بدلتے تھے اور سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ چلاتے تھے۔ اس نے سکھ تنظیموں کے نام پر کچھ اکاؤنٹس کھول رکھے تھے۔ سائبر سیل کی ٹیم ان سوشل اکاؤنٹس کی چھان بین کر رہی ہے۔ فی الحال خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔