پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بیچ رسوئی گیس کی قیمت بھی بڑھی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ کا امکان بنا ہواہے۔  بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیوں میں استحکام رہنے کے باوجود گھریلو بازارمیں آج نویں دن لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل میں 25-25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 89.54 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ۔ ڈیزل بھی 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 79.95 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں ملک کی تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

نیا سال پٹرولیم ایندھن مصنوعات کیلئے اچھا نہیں رہا ہے۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 21 دن مہنگا ہوا ، لیکن اتنے ہی دنوں میں یہ 05.73 روپے مہنگا ہوگیا ہے ، پٹرول کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ بنانے کے راستے پرگامزن ہے۔ نئے سال میں 21 دن کے دوران ڈیزل 06.08 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

شہر کا نام پٹرول ڈیزل

دہلی 89.54 79.95

ممبئی 96.00 86.98

چنئی 91.68 85.01

کولکتہ 90.78 83.54

ایجنسی ان پٹ)