کورونا کی معلومات کے لئے کانگریس نے قائم کیا کنٹرول روم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال

 

 

 نئی دہلی

کانگریس نے ریاستی اکائیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور کورونا مریضوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے فوری طور پر ایک کنٹرول روم قائم کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم ہر روز ریاستی یونٹوں کے کنٹرول روم سے رابطہ کرے گا اور معلومات کو شیئر کرے گا۔ کانگریس کے کنٹرول روم کی ذمہ داری منیش چترتھ، ڈاکٹر اجے کمار ، پون کھیڑا اور گردیپ سنگھ سپل کے سپرد کی گئی ہے۔

 

اس سے قبل پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا تھا ’’ ’سسٹمم‘ فیل ہے اس لئے عوامی مفاد کی بات کرنا ضروری ہے۔ اس بحران میں ، ملک کو ذمہ دار شہریوں کی ضرورت ہے۔ اپنے کانگریس ساتھیوں سے میری درخواست کرتا ہوں کہ سبھی سیاسی کام چھوڑ کر صرف عوام کی مدد کریں ، ہر طرح سے ملک کے عوام کے دکھ درد کو دور کریں۔ کانگریس کے کنبے کا یہی مذہب ہے‘‘۔