کانگریس کے چار ارکان لوک سبھا سے معطل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-07-2022
کانگریس کے چار ارکان لوک سبھا سے معطل
کانگریس کے چار ارکان لوک سبھا سے معطل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن کے مسلسل ہنگامے پر اسپیکر نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر نعرے لگانے پر کانگریس کے چار ارکان کو لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کے مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پیر کو ایوان کی کارروائی میں مسلسل خلل پڑا اور لوک سبھا کو کل تک کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔

اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کے رویے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

آج جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن ارکان، جو پلے کارڈز لے کر ایوان میں پہنچے، اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے مسلسل ہنگامے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری نرم دلی کا غلط مطلب نہ نکالیں۔ میں تین بجے کے بعد ایوان میں بحث کے لیے تیار ہوں، لیکن اگر صرف پلے کارڈ دکھانا ہے تو تین بجے کے بعد ایوان کے باہر دکھائیے۔

 اوم برلا نے کہا کہ ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ ایوان چلے۔ایوان ایسے نہیں چل سکتا۔ اس لیے میں ان صورت حال میں انہیں ایوان میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔