کانگریس رکن راجیہ سبھا راجیو ساتو کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کانگریس رکن راجیہ سبھا راجیو ساتو
کانگریس رکن راجیہ سبھا راجیو ساتو

 

 

نئی دہلی

کانگریس کے نوجوان رکن پارلیمنٹ راجیو ساتو کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے ان کی موت کے بارے میں مطلع کیا۔

انہوں نے لکھا ’’ آج ایک ایسے ساتھی کھو دیا جس نے عوامی زندگی کا پہلا قدم یوتھ کانگریس میں میرے ساتھ رکھا تھا اور آج تک میرے ساتھ چلے اور آج ... راجیو ساتو کی سادگی ، بے بانک مسکراہٹ، زمینی رابطے ، قیادت اور اپارٹی سے وفاداری اور دوستی ہمیشہ یاد آئے گی۔

الوداع میرے دوست ۔ جہاں بھی رہو، چمکتے رہو‘‘۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ، مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ راجیو ساتو پچھلے دنوں سے پونے کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

(ایجنسی ان پٹ )