کانگریس لیڈرسنیل جاکھڑ کاپارٹی سے استعفیٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2022
کانگریس لیڈرسنیل جاکھڑ کاپارٹی سے استعفیٰ
کانگریس لیڈرسنیل جاکھڑ کاپارٹی سے استعفیٰ

 

 

نئی دہلی: سینئر کانگریس لیڈر اور پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی (پی پی سی سی) کے سابق صدر سنیل جاکھڑ نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ہفتہ (14 مئی 2022) کو فیس بک لائیو کے دوران کیا۔ اپنے خطاب کے دوران، جاکھڑ نے پارٹی کو "گڈ لک" اور "الوداع" بھی کہا۔

جاکھڑ کے استعفیٰ پر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کیا اور اختلافات کو دور کرنے کی بات کہی۔

جاکھڑ کا یہ اقدام ایسے وقت میں آیا ہے جب کانگریس پارٹی قیادت، بقا اور اندرونی کشمکش کے سہ طرفہ محاذ پر لڑ رہی ہے۔ پارٹی ان بحرانوں پر قابو پانے کے لیے راجستھان کے ادے پور میں تین روزہ چنتن شیویر سے بھی گزر رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق چنتن شیویر پروگرام کے درمیان جاکھڑ کا استعفیٰ ایک ایسی پیش رفت ہے جس سے کانگریس کی تشویش میں اضافہ ہوتا ہے۔

پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے سنیل جاکھڑ کے استعفیٰ پر ٹویٹ کیا ہے۔ سدھو نے بات چیت کے ذریعے اختلافات ختم کرنے کی وکالت کی ہے۔

سدھو نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ’’کانگریس کو سنیل جاکھڑ کو نہیں کھونا چاہیے۔ کسی بھی اختلاف کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔"

۔ 2017 میں پنجاب میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد، جاکھڑ کو پارٹی نے ریاستی صدر بنایا تھا۔ جاکھڑ لوک سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور پنجاب قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔