کانگریس ملک کی توہین کر رہی ہے: اندریش کمار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-11-2021
کانگریس ملک کی توہین کر رہی ہے: اندریش کمار
کانگریس ملک کی توہین کر رہی ہے: اندریش کمار

 

 

 نئی دہلی:آر ایس ایس کے ایگزیکٹو ممبر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی، سلمان خورشید، پی چدمبرم اور دگ وجے سنگھ کے بیانات پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان، ہندوستانی، ہندوستانیت کی توہین کرنا مہاتما گاندھی کی بھی توہین ہے اور ملک کی بھی توہین ہے۔ انھوں  نے کہا کہ پی چدمبرم نے لا اینڈآرڈر پر الزام عائد کرکے ہندوستان اور ہندوستان کی عدلیہ کی شدید توہین کی ہے جو کہ سراسر قابل مذمت ہے۔

اندریش کمار نے کہا ہے کہ ملک کے عوام نے کانگریس کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ کانگریس لیڈروں کا آر ایس ایس اور ہندوتوا پر کیچڑ اچھالنا فیشن بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں سلمان خورشید نے اپنی کتاب کی ٹی آر پی بڑھانے کے لیے لکھا ہے کہ آج کا ہندوتوا داعش اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیم بن چکا ہے۔

ملک جانتا ہے کہ ہندوتوا کوئی مذہب نہیں ہے، بلکہ ایک نظریہ ہے جس میں واسودیو کُٹُم بھک کو مانا جاتا ہے۔ واسودیو کٹمبکم سناتن دھرم کا بنیادی رسم اور نظریہ ہے جو مہا اُپنشد سمیت بہت سی تحریروں میں لکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ زمین ہی خاندان ہے (وسودھا اور کٹمبکم) یہ جملہ ملک کی پارلیمنٹ کے داخلی ہال میں بھی لکھا ہوا ہے۔

جہاں تک پی چدمبرم کی طرف سے عدالت کے ایودھیا فیصلے کو برقرار رکھنے کا تعلق ہے، یہ پوری طرح سے غیر آئینی سوچ ہے جو ملک کے عدالتی نظام اور آئین کو قبول نہیں کرتی ہے۔ شاہ بانو کے دور میں کانگریس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کرنے کا غیر آئینی کام کیا۔

کانگریس اور کانگریس قائدین آج بھی اسی بوجھل اور غلط ذہنیت کا شکار ہیں۔ اس سے قبل کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اپنی کتاب کے ایک باب میں ہندوتوا کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام جیسی تنظیم قرار دیا تھا۔ جبکہ پی چدمبرم نے کہا تھا کہ ایودھیا پر غلط فیصلہ ہوا، ناانصافی ہوئی، گو کہ دونوں فریقین نے اسے قبول کر لیا لہٰذا اب اسے درست فیصلہ کہا جا سکتا ہے لیکن فیصلہ غلط تھا۔

کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس صرف تقسیم کرو اور سیاست کروکی لائن پر چلتا ہے۔ ملک میں ہندوؤں کو خطرہ نہیں ہے لیکن تقسیم کرو اور حکومت کرو کی ذہنیت خطرے میں ہے