کانگریس ہوئی کنگال،اخراجات میں کٹوتی کی سفارش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
کانگریس ہوئی کنگال،اخراجات میں کٹوتی کی سفارش
کانگریس ہوئی کنگال،اخراجات میں کٹوتی کی سفارش

 

 

نئی دہلی

ایک لمبی مدت تک ہندوستان پر راج کرنے والی انڈین نیشنل کانگریس کنکال ہوگئی ہے اور اب وہ پیسے کی قلت کا سامنا کر رہی ہے۔ کانگریس نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے ہر سال 50 ہزار روپے پارٹی کے خزانے میں دینے کو کہا ہے۔

پارٹی کے خزانچی سنیل بنسل نے پارٹی کے خزانے کو بھرنے کے لیے تمام بڑے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں اخراجات میں کمی بھی شامل ہے۔ بنسل نے کہا ہے کہ ہمیں اخراجات کو کم رکھنا ہے۔ کانگریس نے پارٹی کے سکریٹریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اقدامات کو قبول کریں۔

خرچ میں کٹوٹی کے پروگرام کے تحت ہی سیکرٹریوں کو ٹرین سے سفر کرنے کے لیے کہا گیا ہے ، جبکہ جنرل سیکریٹریز جو کہ رکن پارلیمنٹ بھی ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جو فضائی الاؤنسز حاصل کرتے ہیں وہ استعمال کریں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ، “اے آئی سی سی سیکرٹریز کو 1400 کلومیٹر تک ٹرین کرایہ دیا جائے گا۔

ہوائی الاؤنس مہینے میں صرف دو بار دیا جائے گا اور اگر ٹرین کا کرایہ ہوائی کرایے سے زیادہ ہے تو سیکرٹری ہوائی سفر کا انتخاب کر سکتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے آئی سی سی کے عہدیداران کینٹین ، اسٹیشنری ، بجلی ، اخبار ، پٹرول وغیرہ کی قیمت کم سے کم کریں۔ سیکرٹریوں اور جنرل سیکریٹریوں کے بھتوں میں بالترتیب 12،000 اور 15000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال 2019-20 میں کانگریس کو موصول ہونے والے انتخابی بانڈز میں 17 فیصد کمی آئی ہے۔جب کہ پچھلے سال بی جے پی کو ملنے والے بانڈز میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔