رام نومی پرمبارکبادیاں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2022
رام نومی پرمبارکبادیاں
رام نومی پرمبارکبادیاں

 

 

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کو رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب بھگوان رام کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں اتار کر ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کا عزم کریں

مسٹر کووند نے کہا ’’تمام اہل وطن کو رام نومی مبارک ہو۔ مریادا پرشوتم شری رام کی زندگی، ان کی فرض کے تئیں ایمانداری اور اعلیٰ نظریات پوری انسانیت کے لیے رہنمائی اور تحریک کا ذریعہ ہیں۔ آئیے ہم سب بھگوان رام کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں اتارکر کر قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کا عہد کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری رام کی مہربانی سے ہر ایک کو زندگی میں خوشی، سکون اور خوشحالی آئے۔ آج ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا ’’رام نومی کے موقع پر ملک کے عوام کو بہت بہت مبارکباد۔ بھگوان شری رام کی مہربانی سے سب کو زندگی میں خوشی، سکون اور خوشحالی ملے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو رام نومی کے موقع پر ملک کےے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریادا پرشوتم شری رام کی زندگی ہمیں اصولوں پر چلنے اور سچائی اور مذہب کے راستے پر چلنے کا درس دیتی ہے  شاہ نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’تمام ہم وطنوں کو رام نومی کی بہت بہت مبارکباد۔

مریادا پرشوتم شری رام کی زندگی ہمیں مریادا پر عمل کرنے اور سچائی اور مذہب کے راستے پر چلنے کا درس دیتی ہے۔ بھگوان شری رام سب پر اپنی کرپا و آشیرواد بنائے رکھیں!‘‘ انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ بھگوان شری رام کی تصویر بھی شیئر کی۔