یوروپی لیڈروں کی ایک ارب کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے ہندوستان کو مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 یوروپی لیڈروں کی ایک ارب کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے ہندوستان کو مبارکباد
یوروپی لیڈروں کی ایک ارب کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے ہندوستان کو مبارکباد

 

 

 روم: وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے دورے پرپہنچنے پر آج یہاں کے یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اوریورپی کمیشن کی صدر ارسلا نان ڈیر لیئن سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے پہلے سرکاری پروگرام میں یوروپی کونسل اور یوروپی کمیشن کے صدور سے ملاقات کی۔

ان لیڈروں نے ہندستان اور یوروپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان روابط کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی تاکہ عالمی انتظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

وزیر خارجہ کے مطابق میٹنگ میں مسٹر مودی نے دونوں یوروپی لیڈروں کے ساتھ اسی سال مئی میں انڈیا یورپی یونین سمٹ کو یاد کیا اور انہوں نے سیاسی اور سلامتی تعلقات، کاروبار اور سرمایہ کاری نیز اقتصادی تعاون کے علاوہ روڈ میپ 2025 کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جس پر گزشتہ انڈیا ای یو سربراہ کانفرنس میں اتفاق قائم ہوا تھا۔ تینوں لیڈروں نے آب و ہوا کی تبدیلی ، کووڈ۔ 19 عالمی وبا اور مشترکہ دلچسپی والے عصری عالمی اور علاقائی واقعات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

نریندر مودی نے آج یہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے

وزیر اعظم نے اپنے پانچ روزہ دورہ یوروپ کے پہلے مرحلے میں آج صبح اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے پر یہاں یورضلع میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ "بابائے قوم کے نظریات کی گونج پوری دنیا میں ہے۔" اس سے پہلے اپنی پہلی سرکاری تقریب میں مسٹر مودی نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔ ان لیڈروں نے ہندوستان اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور عالمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

یوروپی لیڈروں ن ے کووڈ ٹیکہ کاری میں ایک عرب کے سنگ میل کو عبور کرنے کی شاندار کامیابی پر ہندوستان کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے یوروپ کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی کی راجدھانی روم پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈے پر اٹلی کے سینئر افسران اور ہندستان کے سفیر ڈاکٹر نینا ملہوترا نے ان کا استقبال کیا۔ مودی نے دو پہر کے وقت مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائےعقیدت نذر کئے جہاں بڑی تعداد میں غیر مقیم ہندوستانی برادری نے ان کا استقبال کیا۔

awaz

اسکام کے کارکنان سمیت کچھ لوگوں نے بھگوان شیو کے شیو ڈانڈو گاکر روم کی سڑکوں پر شیو بھکتی کا منظر پیش کیا اور مسٹر مودی نے تالی بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اور شام کو تقریباً پانچ بجے اٹلی کے وزیر اعظم ماریو درگو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مسٹر مودی نے غیر مقیم ہندستانی برادری کے ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کی۔ مودی کل جی۔20 کے کیمپ میں حصہ لیں گے اور مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ وہ وٹیکن سیٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ کارڈینل پوترو پورولن سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم 31 اکتوبر کو برطانیہ جائیں گے اور اسکارٹ لینڈ کے گلاسگو میں 31اکتوبر سے 12 نومبر تک موسمیاتی تبدیلی پر شرکا کے 26 ویں اجلاس کے دوران یکم اور2 نومبر کو عالمی لیڈروں کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔