صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کی طرف سے رکھشابندھن کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کی طرف سے رکھشابندھن کی مبارکباد
صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کی طرف سے رکھشابندھن کی مبارکباد

 

 

نئی دہلی

صدرجمہوریہ رام ناتھ کونداور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو رکشابندھن کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے باشندوں کو رکشا بندھن کے موقع پر مبارکباد دی ہے وزیر اعظم نے اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ملک کے تمام باشندوں کو رکشابندھن کے مقدس تہوارپو بہت بہت مبارکباد‘‘۔

بھائی اور بہن کے پیار کی علامت رکشابندھن کے تہوار کو پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے اس دن بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر’رکشا ‘کا دھاگہ باندھتی ہیں اور بھائی ان کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں ۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھائی بہن کے پیاراور اٹوٹ رشتے کی علامت ’رکشا بندھن ‘ کے موقع پرملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے 

کووند نے اتوار کو ٹویٹ کر کے کہا ’’ ملک کے تمام باشندوں کو رکشا بندھن مبارک ۔ یہ تہوار محبت ، پیار اور اعتماد کی علامت ہے‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’ آئیے ہم ایک ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کا عزم کریں جہاں خواتین کی حفاظت اور عزت کو انتہائی اہمیت دی جائے اور وہ اپنی خواہشات کو آزادانہ طور پر پورا کریں ‘‘