اے ایم یو: زخمی طلباء کوکورٹ کے حکم سےمعاوضہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مسلم یونیورسٹی کے زخمی طلباء کوکورٹ کے حکم سےمعاوضہ
مسلم یونیورسٹی کے زخمی طلباء کوکورٹ کے حکم سےمعاوضہ

 

 

علی گڑھ: مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے-این آر سی مخالف فسادات میں زخمی طلباء کے معاوضے کے تعین کو منظوری دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈیڑھ سال بعد ضلعی انتظامیہ کی پانچ رکنی کمیٹی نے یہ منظوری دی ہے۔ جس میں دو طلباء کو 25-25 ہزار روپے اور چار طلباء کو 10-10 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

منظوری ملتے ہی پولیس نے زخمی طلباء سے کھاتوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ تاکہ معاوضے کی رقم ان کے کھاتوں میں بھیجی جاسکے۔ 14 دسمبر 2019 کو اے ایم یو میں سی ای ای ۔ این آر سی  کے خلاف ہنگامہ آرائی اور جھڑپوں کے بعد معاملہ انسانی حقوق کمیشن کے پاس گیا۔

اس کے بعد طلبہ گروپ ہائی کورٹ بھی گیا۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ جس میں چھ زخمی طلباء کو معاوضہ دینے کی سفارش کی گئی۔

اس معاملے کی وکالت طلبہ کی رابطہ کمیٹی نے کی۔ اسی سلسلے میں، انسانی حقوق کمیشن نے ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کی اور ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کمیشن کی انکوائری رپورٹ پر فیصلہ سنایا، جس میں چھ طالب علموں کو انسانی بنیادوں پر معاوضہ ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس کے تعین کے لیے ضلعی سطح پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے معاوضے کا تعین کر دیا ہے۔

اب پولیس تھانہ سول لائنز نے زخمی طلباء سے رابطہ کرکے اکاؤنٹ نمبرز مانگے ہیں۔

جن طلباء کا معاوضہ مقرر کیا گیا ہے ان میں محمد طارق ولد عشرت علی کو سنگین کیٹیگری میں 25 ہزار، ناصر ولد چمن کو 25 ہزار، تبریز خان ولد حکیم، محمد تنظیم ولد شمیم، انصاری ولد احمد رضا اور ندیم ولد نسیم کو جنرل کیٹیگری میں 10 ہزار انعام ملنا ہے۔

ضلع پولیس کے انسانی حقوق کمیشن کے نوڈل افسر ایس پی دہات شبھم پٹیل نے کہا کہ زخمی طلباء کے لیے معاوضہ منظور کر لیا گیا ہے۔ پولیس سول لائنز کے انسپکٹر کو اطلاع بھیج دی گئی ہے۔ پولیس اسٹیشن طلباء سے کھاتوں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔