کامیڈین راجو سریواستو کی موت۔ تعزیت کی جھڑی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2022
کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال
کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال

 

 

نئی دہلی: مشہور کامیڈین راجو سریواستو آج 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ انہوں نے آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں آخری سانس لی۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹیوٹ کیا ۔جسنمیں راجو کے ساتھ اپنی ایک تصویر کو شئیر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ۔۔۔

 راجو سریواستو نے ہنسی، مزاح اور مثبتیت سے ہماری زندگیوں کو روشن کیا۔ وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو گئے لیکن وہ اپنے برسوں کے بھرپور کام کی بدولت لاتعداد لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ان کا انتقال افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔

Raju Srivastava brightened our lives with laughter, humour and positivity. He leaves us too soon but he will continue to live in the hearts of countless people thanks to his rich work over the years. His demise is saddening. Condolences to his family and admirers. Om Shanti. pic.twitter.com/U9UjGcfeBK

مشہور کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو طویل عرصے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ سریواستو کو 10 اگست کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا اور اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

سریواستو اپنی اداکاری سے سب کو خوب ہنسایا کرتے تھے۔ سریواستو نے سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی تھی۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے انہیں کانپور سیٹ سے میدان میں اتارا تھا لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے ٹکٹ واپس کر دیا کہ انہیں پارٹی کے مقامی کارکنوں کی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ بعد میں وہ اسی سال مارچ 2014 میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔

ان کی موت پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا پہے۔ سیاسی ،سماجی اور ہر شبعہ زندگی کے افراد نے ان کی موت پر دکھ ظاہر کیا ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا- راجناتھ سنگھ ایک زندہ دل انسان تھے، ٹویٹ کیا، مجھے معروف کامیڈین راجو شریواستو جی کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔

 وہ ایک ماہر فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زندہ دل انسان بھی تھے۔ وہ سماجی میدان میں بھی بہت سرگرم تھے۔ میں ان کے سوگوار خاندان اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

 دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ٹویٹ کیا، مشہور کامیڈین راجو شریواستو جی کا انتقال بہت افسوسناک ہے۔ بھگوان ان کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ان کے تمام مداحوں سے میری تعزیت۔

کیشو پرساد موریہ نے غم کا اظہار کیا یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے راجو شریواستو کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "ہمارے پیارے بی جے پی لیڈر راجو شریواستو کے بے وقت انتقال سے غمزدہ ہوں، ایک معروف کامیڈین جنہوں نے اپنے سادہ مزاح سے فلمی دنیا میں ایک پہچان بنائی ہے۔ ان کا انتقال فن اور فلمی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سادہ شخصیت کے مالک تھے۔

اکھلیش یادو سابق وزیر اعلیٰ اور ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا، ’’یہ افسوسناک ہے کہ راجو شریواستو جی ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا لیکن اپنی محنت اور جدوجہد سے ملک اور دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔ ایسے مزاح نگار اور ایسے ہنر مند لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔

 ان کی شخصیت بہت سادہ تھی۔ کمار وشواس نے راجو سریواستو کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا شاعر کمار وشواس نے ٹویٹ کیا، "راجو بھائی نے آخر کار بھگوان کی دنیا  کے دکھ سے لڑنے کے لئے دنیاوی سفر سے وقفہ لیا ہے۔ جدوجہد کے ایام سے شہرت کے عروج تک کے سفر کی سینکڑوں یادیں ان کی آنکھوں کے سامنے تیر رہی ہیں۔  آخری سلام اس انسان کو جس  نے غم زدہ لوگوں کو مسکراہٹ کا تحفہ دیا۔

 

 

 

 
 

 

 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

 

 

 
 
 

A post shared by Raju Srivastav (@rajusrivastavaofficial)

راجو سریواستو 1980 کی دہائی کے آخر سے تفریحی دنیا میں سرگرم تھے۔ انہوں نے 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

راجو سریواستو کی موت کی خبر سے فلم انڈسٹری میں خاموشی چھا گئی۔ راجو سریواستو نے دل کا دورہ پڑنے سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ یہ ویڈیو ان کے مداحوں کو بہت جذباتی کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی راجو سریواستو کا مزاحیہ انداز خوب دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹریڈمل پر ورزش کے سیشن کے دوران راجو سریواستو کو سینے میں درد ہوا اور وہ نیچے گر گئے۔ جس کے بعد انہیں جم ٹرینر نے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا جہاں ان کے دل کو بحال کرنے کے لیے دو بار سی پی آر بھی دیا گیا۔

راجو سریواستو کو ان کی دیسی طرز کی مزاحیہ ٹائمنگ کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے گجودھر بھیا کے کردار کو اس طرح تخلیق کیا کہ وہ پورے ملک میں مقبول ہوا۔ اس ویڈیو میں راجو سریواستو اپنے مزاحیہ انداز سے مداحوں کو ہمیشہ کی طرح ہنسنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ راجو سریواستو نے اپنے وقت کے لیجنڈ اداکار ششی کپور کے انداز میں بہت ہی شاندار اور مزاحیہ انداز میں بیان کیا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں راجو سریواستو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ سب کے موبائل میں امیتابھ بچن کی آواز میں کورونا کا پیغام آتا تھا، لیکن اگر یہی پیغام ششی کپور کی آواز اور انداز میں ہوتا تو کیا ہوتا۔ ویڈیو میں راجو سریواستو نے کورونا کا پورا پیغام ششی کپور کے انداز میں بیان کیا۔ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے، راجو سریواستو نے یہ تازہ ترین مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹا ہینڈل پر پوسٹ کیا۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، 'کورونا کالر ٹیون یاد ہے نا'۔