گلوان وادی کے ہیرو کرنل سنتوش بابو مہا ویر چکر سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-11-2021
گلوان وادی کے ہیرو کرنل سنتوش بابو مہا ویر چکر سے سرفراز
گلوان وادی کے ہیرو کرنل سنتوش بابو مہا ویر چکر سے سرفراز

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 لداخ سیکٹر کی وادی گلوان میں چینی فوج کے خلاف انتھک جدوجہد کرنے والے کرنل سنتوش بابو کو بعد از مرگ مہا ویر چکر سے نوازا گیا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے 23 نومبر 2021 کوراشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں یہ اعزاز ان کی والدہ اور اہلیہ کی خدمت میں پیش کیا۔

کرنل سنتوش بابو وادی گلوان میں آبزرویشن پوسٹ پر تعینات تھے، اسی وقت چینی فوج نے ہندوستان پر حملہ کیا، جس کے بعد سنتوش بابو نے آگے بڑھ کر دشمن کا مقابلہ کیا اور ملک کے لیے جان دی۔

صدر جموریہ ہند رام ناتھ کووند نے بہار رجمنٹ کی 16ویں بٹالین (بعد از مرگ) کرنل بیکومالا سنتوش بابو کو مہا ویر چکر پیش کیا ہے۔

اس موقع پر صدررام ناتھ کووند نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کرنل بیکومالا سنتوش بابونےمثالی قیادت اور شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا تھا۔۔ انہوں نے دشمن کے مقابلے میں شاندار بہادری کا مظاہرہ کیا اور قوم کے لیے عظیم قربانی دی تھی۔