سری نگر کے انڈور اسٹیڈیم میں کووڈ سنٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2021
انڈور اسٹیڈیم میں کووڈ سنٹر
انڈور اسٹیڈیم میں کووڈ سنٹر

 

 

 سری نگر۔کورونا کی دوسری لہر میں جسے اب بجا طور پر سونامی قرار دیا جا رہا ہے ، شہر کے اسپتالوں میں کوو ڈ کے لئے مختص بیڈوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ نے پیر کو یہاں کے انڈور اسٹیڈیم میں کووڈ کے ہنگامی سینٹر کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ سری نگر ، اعجاز اسد نے کہا کہ سری نگر کے انڈور اسپورٹ اسٹیڈیم میں ایک ایمرجنسی مرکز قائم ہوا ہے۔ ڈی ایم آفس کے دوسرے افسروں نے بتایا کہ مرکز میں ہلکے علامات والے مریضوں کا علاج ہوگا اور آکسیجن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔آفیسرز نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سنت نگر شادی ہال ، کشمیر یونیورسٹی کے جاکورہ کیمپس ، این آئی ٹی سری نگر اور حج ہاؤس میں کووڈ ٹیسٹنگ سنٹر قائم کئے گیۓ ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق کووڈ کیسز میں بڑی تعداد میں اضافہ ہونے سے اسپتالوں میں اب بستروں کی کمی ہونے لگی ہے ۔