ممتا بنرجی نے یوکرین سے آئے طلبا کودی راحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-04-2022
 ممتا بنرجی نے یوکرین سے آئے طلبا کودی راحت
ممتا بنرجی نے یوکرین سے آئے طلبا کودی راحت

 

 

آواز دی وائس،کولکاتہ

 جنگ زدہ ملک یوکرین سے آئے ہو’ئے طلبا کےلئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے رہنے والے میڈیکل کے وہ طلبا جو یوکرین سے آئے ہیں انہیں حکومت سرکاری کالجوں میں پڑھنے کا موقع دے گی۔

ریاست کے مختلف کالجوں میں ان کی تعلیم کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پانچویں سال کے طالب علم جن کا انٹرن شپ باقی تھا انہیں سرکاری میڈیکل کالجوں میں انٹرن شپ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔انٹرن شپ کرنے والے کل23 طلباء واپس آئے ہیں۔

قواعد کے مطابق انہیں سرکاری میڈیکل کالجوں میں انٹرن شپ کی اجازت دی گئی ہے۔ پانچویں سال کے 43 طلباء اور چوتھے سال کے 92 طلباء واپس آئے ہیں۔ انہیں مختلف میڈیکل کالجوں میں سیٹیں دی جارہی ہیں۔

ہر کالج میں 15-20 لوگوں کو داخلہ دیا جائے گا۔93 تیسرے سال کے طلباء اور 69 سال دوم کے طلباء واپس آئے ہیں۔ انہیں سرکاری میڈیکل کالج میں تعلیم مواقع ملیں گے۔

 پہلے سال کے طلباءمیں سے 69 کو فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی کونسلنگ میں بیٹھنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہیں انتظامی کوٹہ پر بھرتی کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے داخلہ فیس اور دیگر چارجز کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔