امرناتھ : بادل پھٹنے سے 15 افراد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-07-2022
امرناتھ: بادل پھٹنے سے 15 افراد ہلاک
امرناتھ: بادل پھٹنے سے 15 افراد ہلاک

 


سری نگر: امرناتھ غار کے قریب بادل پھٹنے کی خبر ہے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام 5.30 بجے پیش آیا۔ جس وقت بادل پھٹنے کی خبر ملی، اس وقت 10 سے 15 ہزار عقیدت مند غار کے پاس موجود تھے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس حادثے میں  دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے صرف دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

بادل پھٹنے کا واقعہ مقدس غار سے ایک سے دو کلومیٹر کے دائرے میں ہوا۔

عقیدت مندوں کے لیے لگائے گئے 25 کے قریب خیمے اور دو لنگر پہاڑوں سے آنے والے تیز پانی سے بہہ گئے۔

بارش کی وجہ سے پورا علاقہ تیزی سے زیر آب ہوگیا اور بہت سے لوگ اس سے متاثر ہوئے۔ اب تک کئی عیقیدت مند لاپتہ بتائے جاتے ہیں اور ان کے تیز کرنٹ میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔

واقعے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم نے فوج، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر بچاؤ کا کام شروع کیا۔

این ڈی آر ایف کے ڈی جی اتل کروال نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکال کر کیمپوں میں لے جایا جا رہا ہے۔زخمیوں کو ہوائی جہاز سے اسپتال منتقلکیا جا رہا  ہے۔ 

بادل پھٹنے کا واقعہ مقدس غار سے ایک سے دو کلومیٹر کے دائرے میں ہوا۔ 25 کے قریب خیمے اور عقیدت مندوں کے لیے لگائے گئے دو سے تین لنگر پہاڑوں سے آنے والے تیز پانی سے بہہ گئے۔ بارش کی وجہ سے پورا علاقہ تیزی سے زیر آب آگیا اور بہت سے لوگ اس سے متاثر ہوئے۔ کئی زائرین لاپتہ ہیں اور ان کے تیز کرنٹ سے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔ گاندربل کے چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ صحت کے تمام نظام الرٹ موڈ میں ہیں۔

,   فوج سمیت کئی ادارے ریسکیو میں مصروف ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم نے فوج، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر بچاؤ کا کام شروع کیا۔ این ڈی آر ایف کے ڈی جی اتل کروال نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکال کر کیمپوں میں لے جایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو ہوائی جہاز سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے