آسام میزورم بارڈر پر ایک بار پھر جھڑپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-08-2021
آسام میزورم بارڈر پر ایک بار پھر جھڑپ
آسام میزورم بارڈر پر ایک بار پھر جھڑپ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

شمال مشرقی ریاستوں آسام اور میزورم کی سرحد پر ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے۔

گذشتہ شب 400-500 افراد کے ہجوم نے آسام سے میزورم جانے والی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

انھوں نے متعدد  گاڑیوں کے شیشے توڑے، اس کے علاوہ ڈرائیوروں کو زدوکوب کیا۔

اس وجہ سے کئی گھنٹوں تک افراتفری جاری رہی۔ابھی بھی وہاں پر متعدد گاڑیاں کھڑی رہیں۔ جن میں روز مرہ کی ضروری اشیا ہیں۔ مثلاً آکسیجن کنسینٹر ، تیل  اور کوکنگ گیس سے بھری ہوئی ٹرک روڈ پر کھڑی رہی۔

گاڑیوں کے کچھ ڈرائیور اپنی جان بچاکر بھاگ گئے وہیں متعدد ٹرک ڈرائیور گھبرائے ہوئے ہیں۔

انھیں ڈر ہے کہ ہجوم کہیں راستے میں حملہ نہ کر دے ، لیکن آسام کے ضلع کچر کے ایس پی جانب سے ڈرائیور کو بھروسہ دلایا ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ آسام پولیس اور سی آر پی ایف آپ کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔

ان کے ساتھ دو گاڑیاں آسام پولیس کی ہیں اور ایک گاڑی سی آر پی ایف کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ تھوڑے فاصلے پر چلنے کے بعد تمام ٹرک سونبری گھاٹ پر روک دیے گئے ہیں۔

انہیں بتایا گیا ہے کہ مزید سکیورٹی چیک کیے جا رہے ہیں ، اس لیے یہاں رکنا پڑ رہا۔ 

خبر لکھے جانے تک حالات میں کشیدگی پائی جا رہی ہے، تاہم کی علاقائی حکام کی جانب سے صورت حال کو متعدل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔