گوالیاراندور کی پہلی براہ راست پرواز کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-09-2021
 گوالیاراندور کی پہلی براہ راست پرواز کا افتتاح
گوالیاراندور کی پہلی براہ راست پرواز کا افتتاح

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

شہری ہوا بازی کے وزیرجیوتی رادتیہ سندھیا نے پہلی براہ راست گوالیار۔اندور پرواز کا افتتاح کیا ہے۔

 شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیرجیوتی رادتیہ ایم سندھیا، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج شہری ہوا بازی کے سکریٹری  پردیپ کھرولہ کے ہمرا ہ مدھیہ پردیش میں بین الاقوامی اور گھریلو فضائی کنکٹی ویٹی کو مستحکم کرنے کے لیے ورچوئل طریقے سے دو پروازوں کو جھنڈی دکھائی۔

اس پروگرام کا آغاز گوالیا – اندور (مدھیہ پردیش) – دہلی روٹ پر انڈیگو کی نئی براہ راست پروازوں کے آغاز اور ایئر انڈیا کی اندور (مدھیہ پردیش ) – دبئی (متحدہ عرب امارات) براہ راست پرواز کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہوا۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ورچوئل طور پر بھوپال سے موجود رہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر ، مدھیہ پردیش ریاست کے توانائی کے وزیر  پردھومان سنگھ تومر ، باغبانی اور خوراک کی ڈبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بھرت سنگھ کشواہا ، رکن پارلیمنٹ لوک سبھا وویک نارائن شیج والکر ، گوالیار ایسٹ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر ستیش سیکر وار سمیت متعدد دیگر معزز شخصیات نے گوالیار سے اس پروگرام میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔

آبی وسائل ماہی گیروں کی فلاح وبہبود اور ماہی پروری کے فروغ کے وزیر تلسی رام سلاوٹ، سیاحت ، ثقافت اور ادھیاتم کی وزیر اوشا ٹھاکر رکن پارلیمنٹ لوک سبھا شنکر لال وانی، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ، اندور سے قانون ساز اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے) رمیش منڈولہ ، مالینی لکشمن سنگھ گوڑ، ایم ایل اے، مہیندر ہردیا، ایم ایل اے، آکاش وجے ورگیہ، ایم ایل اے، سنجے شکلا، ایم ایل اے،  وشال جگ دیش پٹیل، ایم ایل اے بھی اندور سے ورچوئل طریقے سے اس افتتاحی پروگرام میں موجود تھے۔

راجیو گاندھی بھون، نئی دہلی میں منعقدہ پروگرام کے دوران شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ حکومت ہند کے اندور - گوالیار - دہلی روٹ پر براہ راست پرواز کی کنکٹی وٹی ‘سب اڑیں، سب جڑیں’ اقدام کے مقاصد کے عین موافق ہے۔

مدھیہ پردیش کے دو شہروں کی فضائی کنکٹی وٹی سے زبردست مواقع پیدا ہوں گے۔ تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں نئے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

سندھیا نے مزید کہا کہ گزشتہ 53 دنوں میں مدھیہ پردیش 58 نئی پروازیں ملی ہیں اور 314 نئی پروازوں کے آغاز سے ریاست میں پروازوں کی تعداد بڑھ کر 424 سے 738 ہو گئی ہے۔

اندور شہر ، جو پہلے سے 8 شہروں سے فضائی کنکٹی وٹی سے جڑا ہوا تھا، اب 13 شہروں سے جڑ گیا ہے۔

اسی طرح گوالیا ر کی فضائی کنکٹی وٹی میں بھی توسیع ہوئی ہے اور یہ 4 شہروں سے 6 شہروں تک پروازوں سے جڑ گیا ہے۔

گوالیار اپنے خوبصورت قلعوں، مندروں، مقبروں ، میوزیم اور مقامات کے لئے مشہور ہے۔

شہر تک اضافہ شدہ رسائی سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ خطے میں تجارت اور کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔

ایئر انڈیا گروپ فی الحال بھوپال ، اندور، جبل پور اور بلاس پور سے ہندوستان میں متعدد مقامات تک پروزاوں کو چلا رہا ہے۔

بین الاقوامی روٹ پر ایئر انڈیا 2019 سے اندور سے دبئی تک براہ راست پرواز چلا رہی ہے، جو کہ اس نان اسٹاپ کنکشن کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔