نئی دہلی:چینی وزیر خارجہ کی اجیت ڈوبھال اور جے شنکر سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-03-2022
نئی دہلی:چینی وزیر خارجہ کی اجیت ڈوبھال اور جے شنکر سے ملاقات
نئی دہلی:چینی وزیر خارجہ کی اجیت ڈوبھال اور جے شنکر سے ملاقات

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 اپنے دورہ کابل کے ٹھیک ایک دن بعد چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سے قومی راجدھانی نئی دہلی می ملاقات کی۔وانگ یی نے سب سے پہلے ساؤتھ بلاک میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے  اپنےہم منصب  ڈاکٹر ایس جے شنکرسے ملے۔

 خیال رہے کہ چینی وزیرخارجہ گذشتہ شب 8 بجے کے قریب کابل سے دہلی پہنچے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ کے بعد سے کسی اعلیٰ چینی سفارت کار کا ہندوستان کےلیے یہ پہلا دورہ ہے۔۔  اس مسئلے کے حل کے لیے اب تک فوجی مذاکرات کے 15 دور ہو چکے ہیں۔

وانگ کا دہلی کا دورہ ان کے جنوبی ایشیا کے دورے کا حصہ ہے، جس کے تحت انہوں نے کابل اور پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

awazthevoice

چینی وزیرخارجہ میٹنگ کے دوران

اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وانگ نے کہا تھا کہ کشمیر پر ہم نے آج ایک بار پھر اپنے بہت سے اسلامی دوستوں کی پکار سنی ہے اور چین بھی یہی امید رکھتا ہے۔

تاہم ہندوستان نے کشمیر کا غیر ضروری حوالہ مسترد کر دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے بدھ کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے متعلق معاملات مکمل طور پر ہندوستان کے اندرونی معاملات ہیں۔چین سمیت دیگر ممالک کو تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ دہلی کے بعد وانگ جمعہ سے نیپال کے دورے پر ہوں گے۔